راولپنڈی، احمد آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن، گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

پیر 23 مئی 2022 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) تھانہ دھمیال پولیس نے پیر کے روز احمد آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیاسرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیاآپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 93گھروں ، 30 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر 156افراد کو چیک کیا گیا، آپریشن کے دوران ارشد سے پستول اور کاربین مع ایمونیشن برآمدکر لی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں