چیف ٹریفک افسر راولپنڈی کا ٹریفک کی روانی کا جائز ہ لینے کیلئے نیو ائیر پورٹ سیکٹر کااچانک دورہ

پیر 23 مئی 2022 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی نوید ارشاد نے ٹریفک کی روانی کا جائز ہ لینے کیلئے نیو ائیر پورٹ سیکٹر کااچانک دورہ کیاانہوں نے سیکٹر کے اہم پوائنٹس کا جائزہ لیا اور ٹریفک اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیںسی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے بہائو کی بلا رکاوٹ روانی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے لہٰذا شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اپنی گاڑی کو پارکنگ ایریا یا مناسب جگہ پر پارک کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں تا کہ دوسرے روڈ یوزرز کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں