لانگ مارچ ، راولپنڈی اورلاہور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام میٹرک سالانہ امتحانات میں

;مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی

منگل 24 مئی 2022 19:55

Q راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) صوبائی حکومت نے آج (بروز بدھ )تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ممکنہ تصادم اور ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی اورلاہور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کر دیا ہے جبکہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نی3روز کے لئے کیمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن نمبر13-1/2022 (Boards)کے تحت کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں ہونے والا مطالعہ پاکستان پارٹiiکا پرچہ ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے لئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اسی طرح راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبرRWU/R/03/1791کے تحت کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر25،26اور27مئی کوطالبات کے لئے کیمپس بند ہو گا یونیورسٹی کے بی ایس اور انٹرمیڈیٹ پروگرام کی کلاسیں آن لائن ہوں گی فکیلٹی کو ہدائیت کی گئی کہ کہ وہ مقررہ تاریخوں میں یونیورسٹی یا گھر سے آن لائن کلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں البتہ یونیورسٹی کا انتظامی دفتر معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں