د*راولپنڈی: پولیس کی کاروائی میں13ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

منگل 24 مئی 2022 19:55

\راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی میں13ملزمان گرفتارکر کے چرس اور شراب برآمدکر لی تھانہ رتہ امرال پولیس نے شاہ نوازسی1 کلو 350گرام چرس،تھانہ پیرودہائی پولیس نے سلیمان سی1کلو550گرام چرس ،طارق محمودسے 240گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے سلیم سی1کلو370گرام چرس ،تھانہ صادق آباد پولیس نے جہانزیب سے 150گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے منیر الدین سے 257گرام چرس،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے دانش سے 200 گرام چرس،تھانہ ریس کورس پولیس نے آصف شہزاد سے 140گرام چرس، اشمل احمد اور عثمان آصف سے 4بوتل شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہزاد سے 5لیٹر شراب،تھانہ آر اے بازار پولیس نے وقاص احمد سے 10لیٹر شراب جبکہ تھانہ گو جرخان پولیس نے طالب حسین سے 8لیٹر شرا ب برا ٓمدکر لی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں