بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے (آج) ہونے والا مطا لعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کر دیا

منگل 24 مئی 2022 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے بعض ناگزیر وجوہا ت کی بناء پرہا ئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں 25 مئی 2022 بروز بد ھ کو ہونے والا مطا لعہ پاکستان کا صبح اور شام کا پرچہ منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی بورڈ کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گااور تمام شامل ِ امتحان ہونے والے امیدواران کو بروقت مطلع کر دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں