۹ پاکستان من گھڑت الزامات پر یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی سخت مذمت کرتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

بدھ 25 مئی 2022 20:50

ژ* راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2022ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان من گھڑت الزامات پر یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی سخت مذمت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں سے غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کے کشمیری عوام کے عزم کو دبایا نہیں جا سکتا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جستجو میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں