پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،حماد قریشی

ملک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گئے، اوپر سے تجربہ کاروں کے آنے سے ملکی معیشت مزید تباہ ہو گئی ہے عام آدمی مشکل سے گزارا کر رہا ہے اشیائے خورونوش کو آگ لگ گئی ہے،وائس چیئرمین انجمن تاجران

جمعہ 27 مئی 2022 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) مہنگائی مارچ کر کے آنے والوں نے غریب عوام پر پٹرول ڈیزل بم گرا کر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ،پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت ن لیگ سب آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئے ہیں، اب بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، بجلی کے بل پہلے ہی بہت زیادہ آ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گئے اوپر سے تجربہ کاروں کے آنے سے ملکی معیشت مزید تباہ ہو گئی ہے عام آدمی مشکل سے گزارا کر رہا ہے اشیائے خورونوش کو آگ لگ گئی ہے، کمشنر ڈپٹی کمشنر اے سی مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مارکیٹ کمیٹیاں سب حرام خوری میں ملوث ہیں،سبزیاں فروٹ تک میں ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور شو بازیاں ختم کی جائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں