نصیرآباد پولیس کا مدینہ کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) نصیرآباد پولیس نے مدینہ کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے مدینہ کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 133گھروں ، 37 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طور پر291افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے کہاہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں