ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں راول،پوٹھوہار اور صدر ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے ، ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے ہر سنگین مقدمہ میں ریگولر فالو اپ اور پراگرس مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،غضنفر علی شاہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں راول،پوٹھوہار اور صدر ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں متعلقہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے راول، پوٹھوہار اور صدر ڈویژن کے زیر تفتیش سنگین مقدمات میں پراگرس کا جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کرکے جمع کروائے جائیں،سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے ہر سنگین مقدمہ میں ریگولر فالو اپ اور پراگرس مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں راول،پوٹھوہار اور صدر ڈویژن سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں متعلقہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے راول، پوٹھوہار اور صدر ڈویژن کے زیر تفتیش سنگین مقدمات میں پراگرس کا جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر نے کہا ہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت مرتب کرکے جمع کروائے جائیں،سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائے جائے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ضلع راولپنڈی کے ہر سنگین مقدمہ میں ریگولر فالو اپ اور پراگرس مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں