ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ملکی دفاع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا.پی پی پی رہنمائوں کی گفتگو

ہفتہ 28 مئی 2022 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ملکی دفاع کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر بنا دیا ، بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جام شہادت نوش کیا لیکن ملک و قوم کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہد ،پیپلز پارٹی کینٹ کے سینئر رہنما میاں ہارون قریشی اور ملک تنویر میاں رشید نے وارڈ 9 میں منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو تا دیر یاد رکھے گی ،سابق وزیراعظم عمران خان نیازی نے وفاق اور کے پی کے میں اقتدار کے دوران غریب عوام کو مہنگائی بےروزگاری اور غیر ملکی قرضوں کے سونامی میں ڈبونے، اپوزیشن کو جھوٹے بےبنیاد کیسز کے ذریعے دیوار سے لگانے اور غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھیننے کے سوا کوئی کام نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں