راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 12ملزمان گرفتار، چرس برآمد

ہفتہ 28 مئی 2022 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں کرتے ہوئے 12ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے ساڑھے 03کلو سے زائد چرس برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم وقار سے 115گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد وحید سی500گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم سہیل سرور سی250گرام چرس ، صادق آباد پولیس نے ملزم اسحاق سی250گرام چرس ، نصیر آباد پولیس نے ملزم ارسلان سی560گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم سرفراز سی160گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عرفان سی140 گرام چرس ، پیرودہائی پولیس نے ملزمہ راشدہ بی بی سی250 گرام چرس ،صدر واہ پولیس نے ملزم بابر سی500گرام چرس، ملزمہ نبیلہ سی425گرام چرس ،جبکہ روات پولیس نے ملزم محمد ایوب سی250گرام چرس ،ملزم محمد صغیر سی200گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں