تھانہ گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد

ہفتہ 28 مئی 2022 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم شان کوگرفتار کرلیا، ملزم سے 700ڈبی ماچس پٹاخہ برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے سامان کی فروخت اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں