راول ڈویژن پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 28 مئی 2022 20:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) راول ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 03ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان محمد عمر اور محسن خالد کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے 02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، جبکہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی کو گرفتا رکرکے ملزم سے 01پستول30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں