گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 28 مئی 2022 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، مسروقہ رقم 21ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم وقار اکبر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 21ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں