کمشنرراولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل کا نا لہ لئی کے مختلف مقامات کا دورہ

جمعہ 24 جون 2022 23:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) کمشنرراولپنڈی ڈویژن نور الامین مینگل نے نا لہ لئی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور حا لیہ مون سون بار شوں کی وجہ سے طغیا نی کے خدشہ کے پیش نظر کئے جا نے والے انتظاما ت کا جا ئزہ لیانالہ کی اطراف میں صفائی کی ابتر صور تحال پر کمشنر راولپنڈی نے شد ید بر ہمی کااظہار کیا اور مینیجنگ ڈا ئریکٹر راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو ہدا یت کی کہ4 دن کے اندراندر صفائی کر کے رپورٹ کی جائے انہوں نے ہدا یت کی کہ نالہ کے اطراف کو ہر قسم کی تجا وزات سے پاک کیا جائے انہوں نے کہا کہ نا لہ لئی میں طغیا نی کے خد شہ کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کسی بھی صور تحال سے نمٹنے کے لئے انتظا میہ، پی ڈی ایم اے اور ر یسکیو 1122 تمام انتظامات مکمل ر کھیں اس وقت پا نی کی سطح بتد ریج کم ہو رہی ہے اور وا سا کی مشینری حرکت میں ہے نا لہ لئی اس دورہ میں اسسٹنٹ کمشنر انیشاء ہشام،مینیجنگ ڈا ئر یکٹر وا ساتنو یر احمد،چیف آفیسر میو نسپل کا ر پو ر یشن،ڈائریکٹر ریسکیو 1122،منیجنگ ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ود یگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر راولپنڈی نے پی ڈی ایم اے کو ہدا یت کی کہ اپنا الرٹ سسٹم اپ ڈیٹ ر کھیں اور لو گوں کو صو ر تحال سے بر و قت آگاہ رکھا جائے با رش کے دوران واسا کی مشینری سڑ کوں اور گلیوں کو کلیئر ر کھیں تا کہ کہیں بھی پا نی جمع ہو کر معمولات ز ندگی کو متا ثر نہ کر نے پائے اسکے علاوہ د یگر علاقے جہاں سیلا ب سے متا ثر ہونے کے خطرات زیادہ میں جیسا کہ رتہ امرال، کٹا ریاں،ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو، گوالمنڈی اورضیا ء الحق کا لونی کے ایریاز ان میں خصوصی تو جہ دی جائے تاکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں