راولپنڈی،کمرشل جائیدادوں کے خلاف کاروائی میںمزید 21 کمرشل جائیدادیں سربمہر

جمعہ 24 جون 2022 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء)ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے شہر بھر میں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی تیز کر دی ہے جمعہ کے روزکمرشل جائیدادوں کے خلاف کاروائی میںمزید 21 کمرشل جائیدادیں سربمہر(سیل) کردیںڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل کے حکم پرشہر بھر میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف جاری آپریشن میں ایکسائز ٹیموں نے دکانوں سمیت 21 کمرشل جائیدادوں کو سیل کردیااس دوران 11 لاکھ 25 ہزار سے زائد ٹیکس ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کروادی گئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں