راولپنڈی، ’’حکیم ملت سیمینار‘‘ کل شام 5 بجے منعقد ہو گا، مولانا فضل الر حمن سیمینارکی صدارت کریں گے

جمعہ 24 جون 2022 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پاکستان کی ممتاز علمی،دینی،سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق ایم این اے وسنیٹر مولانا عبد الحکیم رحمت اللہ علیہ کی شخصیت پر لکھی جانیوالی کتابوں کے حوالے سے ’’حکیم ملت سیمینار‘‘ کل (بروزہفتہ)شام 5 بجے منعقد ہو گا پی ڈی ایم کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الر حمن سیمینارکی صدارت کریں گے جے یو آئی اسلام آباد کے امیر اور جانشین حکیم ملت ؒ مولانا عبد المجید ہزاروی کے مطابق ممتاز مصنف مولانا محمد موسیٰ شاکر نے راولپنڈی میں قائم علوم اسلامیہ کی عظیم و قدیم درسگاہ جامعہ فرقانیہ مدنیہ ،کوہاٹی بازارکے بانی و مہتمم حکیم ملتؒ کی سوانح حیات ،خطبات و مواعظ کے عنوان سے 2 کتابیں تحریر کیں ہیںجن کی تقریب رونمائی میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ،حکیم ملت ؒ کے رفیق راجہ ظفر الحق،سابق وزیر مذہبی امور سرادار محمد یوسف، مفکر اسلام مولانا زاہدالراشدی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما خواجہ عزیز احمد ،جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری،وفاقی وزیر مولانا عبد الکریم، مولانا خواجہ خلیل احمدخانقاہ سراجیہ کندیاں ،جے یو پی پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی،سنیٹر محمد طلحہ محمود،سینئر صحافی و تجزیہ کارسنیٹر عرفان صدیقی،اینکر پرسن حامد میروسلیم صافی اور صاحب کتاب مولانا محمد موسیٰ شاکر،شفیلڈ برطانیہ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی حضرت حکیم ملت ؒ کی شخصیت و خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شرکت کریں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں