راولپنڈی چیمبر کا انڈسٹری پر اضافی دس فیصد ٹیکس لگانے پر اظہار تشویش

جمعہ 24 جون 2022 23:50

=راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) راولپنڈی چیمبر آف کامر س نے انڈسٹری پر اضافی دس فیصد ٹیکس لگانے پر تشویش ظاہر کی ہے مجوزہ اضافی ٹیکس سے معیشت پر برا اثر پڑے گا بے روزگاری میں اضافہ ہو گا راولپنڈی چیمبر آف کامر س کے قائمقام صدر طلعت محمود اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد سپرٹیکس کا اعلان حیران کن ہے، سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کے ریٹ مہنگے ہونے کے باعث پہلے ہی انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے، سپر ٹیکس لگنے سے بڑے پیمانے کی صنعت (LSM)سکڑ جائے گی جس سے ایف بی آر کے لیے ریونیو کا ٹارگٹ حاصل کرنا مشکل ہو جائے گاقائم مقام صدر نے کہا کہ مالیاتی بجٹ میں پہلے ہی کارپوریٹ ٹیکس اور بنکنگ کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جاچکا ہے سپر ٹیکس کے نٖفاذ سے مارکیٹ میں منفی پیغام گیا ہے اور سٹاک مارکیٹ بھی دو ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آئی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ پالیسی سازی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں