ایس ایس پی آپریشنز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس ریزروز کے افسران و اہلکاروں کو بریفنگ

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی راولپنڈی پولیس کے اولین ترجیحات ہیں جنہیں ہمہ وقت یقینی بنایا جا رہا ہے، وسیم ریاض خان

جمعہ 24 جون 2022 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس ریزروز کے افسران و اہلکاروں کو بریفنگ دی، افسران واہلکاروں کے ٹرن آوٹ کو چیک کیااور مستعدی کے ساتھ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی راولپنڈی پولیس کے اولین ترجیحات ہیں جنہیں ہمہ وقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی وسیم ریاض خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس ریزروز کے افسران و اہلکاروں کو بریفنگ دی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز طارق محبوب بھی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کے ہمرا ہ تھے، ایس ایس پی آپریشنزنے افسران واہلکاروں کے ٹرن آوٹ کو چیک کیااور مستعدی کے ساتھ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی راولپنڈی پولیس کے اولین ترجیحات ہیں جنہیں ہمہ وقت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں