سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت،1 ہفتہ کے دوران10منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

جمعہ 24 جون 2022 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت کے مطابق کوہسار ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ01 ہفتہ کے دوران10منشیات فروش کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضے سی04کلو530گرام چرس برآمدکرکے مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران کوہسار ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئی04ملزمان اعظم شیرگل،دلشاداورالفت کوگرفتار کر لیا،پھگواڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان عتیق اور شہبازکوگرفتار کر لیا،پتریاٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان احتشام اور ناصر کو گرفتار کر لیا،جبکہ کوٹلی ستیاں پولیس نے 02ملزمان ارشد اور خلیل کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان سے 04کلو530گرام چرس برآمد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی کوہسار حیدر علی نے کہا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں