کمشنر ،ڈپٹی کمشنرکا نیو کٹاریاں اور شمس آباد میں قائم اتوار بازاروں کا دورہ

اتوار 3 جولائی 2022 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نیو کٹاریاں اور شمس آباد میں قائم اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ وہ تمام سٹالوں پر گئے اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی قیمتوں کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر کمشنر نورالامین مینگل نے کہا کہ اتوار بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ارزاں قیمت پر سبزیاں اور پھل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا اور حوالے سے انتظامی افسران اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں اور اچانک چھاپے مار کر قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بھی جائزہ لیا جائے اور قیمت ایپ کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔نورالامین مینگل نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کو بھی متحرک کیا جائے اور ناجائز منافع خوروں پر سخت جرمانے عائد کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ عوام کی شکایات کی روشنی میں لیا جائے اور جس علاقہ سے ناجائز منافع خوری کی زیادہ شکایات وصول ہوں وہاں کے پرائس مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو اتوار بازاروں کی مدد سے ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں زیادہ سے زیادہ اتوار بازار اور ریڑھی بازار قائم کئے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں