کلرسیداں،جیولرز شاپ میں گاہک کے روپ میں آنے والے تین نامعلوم ڈاکوؤں خلاف مقدمہ درج

منگل 19 جولائی 2022 22:49

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2022ء) چوکپنڈوڑی بازار عثمان جیولرز شاپ میں گاہک کے روپ میں آنے والے تین نامعلوم ڈاکوؤں خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر طلائی انگوٹھی چھیننے سمیت مزاحمت پر سفیان نامی ملازم کو زخمی کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوک پنڈوڑی عثمان جیولرز پر گزشتہ روز پونے چار بجے ایک شخص گاہک کے طور پر دوکان میں آیا اور مردانہ انگھوٹی دکھانے کا کہا،اتنے میں دو افراد دوکان میں داخل ہوئے اور ایک نے آدھا تولے انگوٹھی دکھانے کا کہا اور ساتھ ہی پسٹل تیس بور نکال کر انگھوٹی طلائی مالیتی ستر ہزار روپے چھین لی۔

جیولرز شاپ کے ملازم سفیان نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے فائر کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔اور تینوں ڈاکو فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ کلرسیداں نے جیولرز شاپ کے مالک شیخ عثمان قدیر کی درخواست پر تین نامعلوم ڈاکوؤں خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں