کلرسیداں، پھلینہ ڈیم میں سترہ سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

جمعرات 4 اگست 2022 21:06

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) کلرسیداں پھلینہ ڈیم میں سترہ سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ سترہ سالہ لڑکا پھلینہ ڈیم میں ڈوب گیا جس پر وہاں موجود افراد نے ریسکیو 1122کی کو کال کی جس پر ایمبولینس ریسکیو وہیکل اور واٹر ریسکیو کو موقع پر پہنچے لیکن اس سے پہلے لڑکے کومقامی لوگوں نے نکال لیا ہے تاہم زیادہ دیر ڈوبنے کی وجہ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

ایمبولینس کے ذریعے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لواحقین کے مطابق نوجوان ڈیم میں نہانے کے لیے گیا اور تیراکی نہ آنے کی وجہ سے ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں