چہان ڈیم کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق

منگل 9 اگست 2022 17:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ چہان ڈیم کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.ریسکیو1122 کی ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا.

(جاری ہے)

ریسکیو راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ شہری کے ڈوبنے کی اطلاع پر ٹیموں نے آپریشن شروع کیا تو 30سالہ نوجوان خالد حسین کی لاش ملی جوکہ گرجا روڈ کا رہائشی ہے.واٹر ریسکیو ٹیموں نے تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد ڈوبے ہوئے شخص کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر کے ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں