شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے کل (بروز اتوار) پشاور روڈچوہڑ میں شہدائے کربلا کے چہلم مرکزی جلوس کے لئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جلوس کی سکیورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کے1300سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے180 افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ہیں، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے، جلوس میں آنے والے شرکا کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سکیورٹی کے لئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں