راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،قتل اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

راولپنڈی پولیس کی کارروائی ،قتل اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان نزاکت اور جہانگیر کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے زریاب کو قتل جبکہ شہزاد اور اللہ دتہ کو زخمی کردیاتھا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقدمہ میں ملوث3ملزمان قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں،پیرودہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہ نور کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خاتون رضیہ بیگم کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کے مقدمات اکتوبر 2022تھانہ نصیرآباد اور تھانہ پیرودہائی میں درج کیے گئے تھا۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں