راولپنڈی آرٹس کونسل میںانٹرنیشنل کرائم سین فوٹو اورفرانزک ٹیکنیکس کی نمائش

نمائش میں کرائم سین کے اوقات میں ہونے والی تحقیقات پرمشتمل معلوماتی موادرکھا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 18:18

ْ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) پی ایس جی اورسہالہ پولیس کالج نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک سے انٹرنیشنل کرائم سین فوٹو اورفرانزک ٹیکنیکس کی نمائش کا اہتمام کیا۔میئرراولپنڈی سردارنسیم نے ممبران پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ،لبنیٰ ریحان پیزادہ،زیب النسا اعوان کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ایس جی کے صدرآفتاب احمدخان،ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کا استقبال کیا۔نمائش میں کرائم سین کے اوقات میں ہونے والی تحقیقات پرمشتمل معلوماتی موادرکھا گیا ہے۔پی ایس جی کے صدرآفتاب احمدخان نے مہمانوں کونمائش کے اغراض ومقاصدبیان کیے۔میئرراولپنڈی سردارنسیم ،ممبران پنجاب اسمبلی راجا حنیف ایڈوکیٹ،لبنیٰ ریحان پیزادہ،زیب النسا اعوان نے نمائش کے انعقادکوسہراتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی منفردنمائش ہے جس سے بہت سی اہم معلومات ملی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں