صاف ستھرا ماحول پڑھے لکھے اور مہذب معاشرے کی پہچان ہے، لبنیٰ ریحان پیرزادہ

پیر 27 فروری 2017 18:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نی کہا ہے کہ صفائی کو ہمارے مذہب میں نصف ایمان قرار دیا گیا ہے، لہٰذا ہمیں اپنے گھروں، گلیوں، سڑکوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روزاپنے علاقے کی خواتین سے صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم اپنے گھروں سے روزانہ کوڑا کرکٹ باہر گلی، نالیوں اور کھلے پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں اور آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مہیا کردہ ڈسٹ بینز میں ڈالیں یا ویسٹ بیگز میں ڈال کر اپنے گھر کے باہر رکھ دیں تاکہ بروقت آر ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکز کوڑا کرکٹ کو اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی گلیوں، راستوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے آرڈبلیوایم سی کے عملے سے تعاون کے ساتھ ساتھ اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا ہوگا تاکہ راولپنڈی کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک مثالی شہر بنایا جاسکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں