اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںقومی ٹی 20 کپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

قومی ٹی 20 کپ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء)قومی ٹی 20 کپ میں کل منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ راولپنڈی اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا ،ْ راولپنڈی سہیل تنویر جبکہ پشاور رفعت اللہ محمند کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

(خبر جاری ہے)

دوسرا میچ اسلام آباد اور فیڈرلی ایڈمینسٹرڈ ٹریبل ایریاز کے مابین کھیلا جائے گا۔ عمرگل اسلام آباد ٹیم کی قیادت کرینگے۔ قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز 25 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ کپ کا فائنل میچ 26 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں