نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

کامران اکمل کو شاندار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

پیر 13 نومبر 2017 21:14

نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام کول اینڈ کول نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور ریجن وائٹ نے کراچی ریجن وائٹ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ کامران اکمل کو شاندار نصف سنچری کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایونٹ کے تیسرے روز دوسرے میچ میں لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن وائٹ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

کراچی ریجن وائٹ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز سکور کئے۔ خرم منظور 64، سرفراز احمد 39 اور اکبر الرحمن نے 23 رنز بنائے۔ لاہور ریجن وائٹ کی طرف سے عمید آصف نے تین جبکہ وہاب ریاض اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ لاہور ریجن وائٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سمیع اسلم 56، کامران اکمل نے صرف 34 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ کراچی ریجن وائٹ کی طرف سے ذوالفقار بابر، رومان رئیس اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کامران اکمل کو شاندار نصف سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں