اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںقومی ٹی 20 کپ میں کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائینگے ..

قومی ٹی 20 کپ میں کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائینگے

قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز 25 نومبر ،ْ فائنل میچ 26 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2017ء)قومی ٹی 20 کپ میں کل بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے جائینگے ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا ،ْفیصل آباد علی شاہ جبکہ لاہور وائٹس کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے مابین کھیلا جائے گا۔ اکبر رحمان کراچی وائٹس ٹیم کی قیادت کرینگے۔ لاہور بلوز ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کرینگے۔ قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز 25 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ کپ کا فائنل میچ 26 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں