نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، اسلام آباد اور فاٹا، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان میچز بارش کی نذر

منگل 14 نومبر 2017 19:53

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، اسلام آباد اور فاٹا، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان میچز بارش کی نذر
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں منگل کو اسلام آباد اور فاٹا، راولپنڈی اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچز بارش کی نذر ہو گئے، چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی ٹی ٹونٹی کپ میں دو میچز کھیلے جانے تھے لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی میچ مکمل نہ ہو سکا، پہلے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.3 اوورز میں 116 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محمد عرفان (4) 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، فواد عالم 28، سہیل تنویر 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شاداب خان نی21 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، سہیل خان نے 4 عمران خان اور کاشف بھٹی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، راولپنڈی کی اننگز ختم ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، اسلام آباد اور فاٹا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں