آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، پہلے روز 20 میچ کھیلے گئے

منگل 17 جولائی 2018 15:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز 20 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں پنجاب کے عمار مسعود نے کے پی کے کے تحسین، پنجاب کے احمر جلال نے واپڈا کے عتیق چوہدری، واپڈا کے وقاص اسلم نے احمد فیضان، واپڈا کے علی نواب دل نے پنجاب کے طیب شفیق، واپڈا کے شبیر حسین نے شیراز الرحمان، پنجاب کے راجہ ذوالقرنین حیدر نے واپڈا کے احسان آصف، کے پی کے کے فضل رحمان نے واپڈا کے عدنان عزیز، کے پی کے کے حسیب خان نے آرمی کے عدیل اجمل، واپڈا کے شیروز جمیل نے پنجاب کے گوہر اعظم اور پنجاب کے سہیل ڈار نے آرمی کے اہتشام علی کو شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

ویمنز سنگلز رائونڈ میں واپڈا کی ماہ نور نے انیقہ رانا، واپڈا کی میمونہ امیر نے آرمی کی منال طارق، واپڈا کی صائمہ وقاص نے انمول رشید، این بی پی کی سارہ مہمند نے بلوچستان کی عالیہ طارق، آرمی کی ردا حنیف نے بلوچستان کی سمیا طارق، واپڈا کی ہما جاوید نے بلوچستان کی عائشہ اور واپڈا کی صبا رشید نے کوثر کو ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز مقابلوں میں واپڈا اور آرمی کے کھلاڑیوں نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں