راولپنڈی آرٹس کونسل میں ناول نگارشازیہ ملک کے ناول ’عشق گوھرِذات‘ کی تقریب رونمائی

ہفتہ اگست 15:30

راولپنڈی۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء) معروف ادبی تنظیم عالمی ادب اکادمی نے آرٹس کونسل کے تعاون سے معروف شاعرہ، ادیبہ و ناول نگار شازیہ ملک کے ناول ’عشق گوھرِذات‘ کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا جس کی صدارت ممتازشاعرجلیل عالی نے کی جبکہ مہان خصوصی معروف افسانہ نگارحمید شاہد تھے۔ مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر فرحت عباس، ارشدملک، سعدیہ کوکب اور نسیم شیخ شامل تھ۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیرڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، نسیم شیخ اور قیوم طاہر تھے جبکہ مہمانان اعزاز عبدالرحمن واصف، مبشرسلیم، زہرہ بتول، شازیہ ملک تھی۔ نظامت کے فرائض ملک عرفان خانی نے اداکیے۔ ملک کے چاروں صوبوں سے شعراء کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ادیب معاشرے کا عکاس ہوتا ہے اور اس کو اپنی تخلیقات میں سماجی ومعاشرتی مسائل کی نشاندہی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہردورمیں بہترین ادب تخلیق ہوتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments