پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 16 ستمبر کو ہوگا

اتوار 19 اگست 2018 15:20

راولپنڈی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد رواں سال ستمبر کی 16 تاریخ کو دن 10 بجے کیا جائے گا، ٹیسٹ کے لئے داخلہ فارم 31 اگست 2018ء تک جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس ٹیسٹ کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیرِ انتظام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں منعقدہ انٹری ٹیسٹ سے متعلق ایک آگاہی سیمینار میں کیا گیا جس میں لگ بھگ 2000 والدین اور طلباء نے شرکت کی ۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ طب انبیاء کا پیشہ ہے اور جہاں ڈاکٹری ایک باعزت شعبہ ہے وہاں ہی ڈاکٹروں پر معاشرے کی جانب سے بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو بخوبی نبھانے کے لیے انتھک محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کا شمار دنیا کی بہترین طبی درسگاہوں میں ہوتا ہے اسی وجہ سے داخلے کے لیے طلبہ کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا ہے اور وہی طلبہ کامیاب ہوتے ہیں جو میرٹ پر پورے اترتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں