انٹر ریجن انڈر 19 ٹرائنگولر سٹیج کا پہلا میچ کل لاہور بلیوز اور فیصل آباد ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) انٹر ریجن انڈر 19 ٹرائنگولر سٹیج کا پہلا میچ کل اتوار سے میر پور سٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں لاہور بلیوز اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹر ریجن انڈر 19 کے پانچ مرحلے مکمل ہونے کے بعد گروپ اے سے کراچی بلیوز، گروپ بی سے لاہور بلیوز اور گروپ سی سے فیصل آباد نے ٹرائنگولر سٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس سلسلے کا پہلا میچ کل اتوار کو لاہور بلیوز اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میرپور سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کراچی بلیوز اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں میرپور سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ کراچی بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس سٹیج کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 6 سے 9 اکتوبر تک میرپور سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں