قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز 25 ستمبر سے ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز 25 ستمبر سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیموں کے مابین آٹھ میچز ملک کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور ریجن بلیوز اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ریجن وائٹس اور پی ٹی وی کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور حبیب بنک کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد ریجن اور نیشنل بنک کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں