صبح نو لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صبح نو لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ 2018 کل اتوار سے پی ایس بی ٹینس کورٹس میں شروع ہوگا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ صبح نو کی چئیر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں خواتین کے لئے خصوصی ٹینس ٹورنامنٹس کی تعداد نہ ہونے کہ برابر ہے اور یہ اعزاز صبح نو کو ہی حاصل ہے کہ اس نے خواتین کے لئے سب سے زیادہ ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صبح نو کے حالیہ ٹورنامنٹ سے بھی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پی ایس بی سپورٹس کمپلیکس کے ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا جس میں خواتین کھلاڑی تین کیٹیگریز میں حصہ لے سکیں گی۔ ان کیٹیگریز میںلیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور گرلزجونئیر انڈر 18 شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو تینوں کیٹیگریز میں پی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 27 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں