قائد اعظم ون ڈے کپ، سعود شکیل کی ناقابل شکست سنچری،

پی ٹی وی نے راولپنڈی کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، نہال منصور اور عبدالرزاق کی نصف سنچریاں، طیب ریاض کی 84 رنز کی اننگز رائیگاں

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

قائد اعظم ون ڈے کپ، سعود شکیل کی ناقابل شکست سنچری،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) قائد اعظم ون ڈے کرکٹ کپ میں سعود شکیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پی ٹی وی نے راولپنڈی ریمز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، فاتح ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 44.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، سعود شکیل 100 اور عبدالرزاق 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قائداعظم ون ڈے کپ کے سلسلے میں راولپنڈی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 262 رنز بنائے، طیب ریاض 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، سرمد حمید 43، کپتان عمر وحید 41، مختار احمد اور عمیر مسعود 17، 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کاشف علی 22 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، عامر جمال نے 3، رضا حسن اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں پی ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، نہال منصور 72 اور علی عمران 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو سعود شکیل اور عبدالرزاق حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، سعود 100 اور عبدالرزاق 58 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، آصف علی اور محمد اسماعیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں