قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 13:45

قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے میچز 30 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ فاٹا اور حبیب بنک کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

لاہور وائٹس اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد اور نیشنل بنک کی ٹیمیں ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں پنجہ آزما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور پاکستان ٹیلی ویژن کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ملتان ریجن اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ لاہور بلیوز اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں