قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا چھٹا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 13:46

قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا چھٹا مرحلہ کل سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ کا چھٹا مرحلہ کل منگل سے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے درمیان ملک بھر کے مختلف گرائونڈز پر آٹھ میچ کھیلے جائیں گے۔ نیشنل بنک اور خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کی ٹیمیں کے آر ایل گرائونڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ، لاہور میں پنجہ آزما ہوں گی۔ اسلام آباد اور پشاور ریجن کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور راولپنڈی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ٹیمیں راولپنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور واپڈا کے مابین میچ مرغزار گرائونڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں