قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، ملتان کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ، ملتان کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، ذیشان اشرف نے سنچری سکور کی، توثیق شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، راولپنڈی نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 56 بنا لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان کی ٹیم سید توثیق شاہ اور سعد الطاف کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 212 رنز بنا کر آوٹ ہو گیی، ذیشان اشرف نے ایک اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 101 رنز بنائے، توثیق شاہ نے پانچ اور سعد الطاف نے چار وکٹیں حاصل کیں. جواب میں راولپنڈی ریجن نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے اور اسے ملتان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 156 رنز درکار ہیں، طیب ریاض 29 رنز بنا کر آوٹ ہوے جبکہ ذیشان ملک 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں