پی سی بی کے زیر اہتمام پٹینگولر انڈر 19 ٹی 20 کپ (آج) شروع ہوگا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00

راولپنڈی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پٹینگولر انڈر 19 ٹی 20 کپ 2018-19 (آج) اتوار سے شروع ہوگا، خیبر پختونخواہ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخواہ انڈر 19 شامل ہے۔

چھ روزہ ایونٹ میں ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے جبکہ ہر ٹیم چار لیگ میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، اسی روز دوسرا میچ کے پی کے اور فیڈرل ایریاز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ (کل) پیر کو پہلا میچ سندھ اور بلوچستان جبکہ دوسرا میچ کے پی کے اور پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

23 اکتوبر کو پہلے میچ میں سندھ اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ کے پی کے اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا۔

24 اکتوبر کو پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا میچ کے پی کے اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 25 اکتوبر کو آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان جبکہ دوسرا پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 26 اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں پنجہ آزما ہوں گی۔ واضح رہے کہ تمام میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں