فاسٹ بائولر اعزاز چیمہ کی قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:00

راولپنڈی۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کے فاسٹ بائولر اعزاز چیمہ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے کراچی وائٹس کے خلاف میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اعزاز چیمہ 7 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ فاسٹ بائولر اب تک قائد اعظم ٹرافی کے میچوں میں 44 وکٹیں لے چکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ ایل سی سی اے گرائونڈ پر جاری میچ میں اعزاز چیمہ نے کراچی وائٹس کے خلاف تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ان کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کراچی وائٹس کی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں