قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی کی ٹیم پہلی اننگز میں 178 رنز پر آئوٹ، سجاد کی 5 وکٹیں، ملتان ریجن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا کر مجموعی طور پر 144 رنز کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:08

قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی کی ٹیم پہلی اننگز میں 178 رنز پر آئوٹ، سجاد کی 5 وکٹیں، ملتان ریجن نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا کر مجموعی طور پر 144 رنز کی برتری حاصل کر لی
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم ملتان ریجن کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے 34 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، سجاد حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ملتان ریجن نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 110 رنز بنا کر مجموعی طور پر 144 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم ملتان ریجن کی پہلی اننگز 212 کے جواب میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح اسے 34 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ذیشان ملک 39 اور نوید ملک 20 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ملتان ریجن کی جانب سے سجاد حسین نے پانچ اور محمد علی نے چار وکٹیں حاصل کی، ملتان ریجن نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 110 نز بنا لئے تھے اور اسے 144 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، عمران رفیق 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسیب اعظم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں