پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پی اے ایف نے نیوی کو 2-0 گولز سے ہرا دیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پی اے ایف نے نیوی کو 0-2 گولز سے ہرا دیا۔ کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ایئر فورس کی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی، 33 ویں منٹس میں فیصل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 86 ویں منٹ میں فیصل نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسی وینیو پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں