قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018ء کے ساتویں اور آخری مرحلے کے میچز پرسوں کھیلے جائیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ 2018ء کے ساتویں اور آخری مرحلے کے میچز پرسوں بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور خان ریسرچ لیبارٹریز کے درمیان میچ کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل بنک اور حبیب بنک کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ فاٹا ریجن اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کراچی وائٹس اور لاہور بلیوز کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ راولپنڈی اور ملتان ریجن کے درمیان میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی ٹی وی اور واپڈا کی ٹیمیں مرغزار گرائونڈ اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ زرعی ترقیاتی بنک اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں