پٹینگولر انڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:18

پٹینگولر انڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پٹینگولر انڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ میں کل منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سندھ اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا ساتواں میچ (کل) بدھ کو سندھ اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دوسرے میچ میں پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی انڈر 19 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 25 اکتوبر کو آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان جبکہ دوسرا پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں