قائد اعظم ٹرافی، پی ٹی وی نے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے زرعی ترقیاتی بنک کو ہرا دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 15:53

قائد اعظم ٹرافی، پی ٹی وی نے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے زرعی ترقیاتی بنک کو ہرا دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے زرعی ترقیاتی بنک کو شکست دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پول بی میں پی ٹی وی نے واپڈا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرایا۔

واپڈا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 180 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری کی وجہ سے واپڈا نے پی ٹی وی کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمیر خان اور حسن محسن نے 53 ، 53 جبکہ نیہال منصور نے 48 رنز بنائے۔ احسان عادل نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ایک اور میچ میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن نے زرعی ترقیاتی بنک کو بآسانی اننگز اور 87 رنز سے شکست دی۔

زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 154 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، رضا علی ڈار 58 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد عامر نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ واپڈا نے زرعی ترقیاتی بنک کی پہلی اننگز 269 رنز کے جواب میں 510 رنز بنائے تھے جس میں عادل امین کی 211 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں