پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (آج) تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

․ راولپنڈی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایف ایف کے مطابق اشرف شوگر ملز اور پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیمیں کے بی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ پی اے ایف اور مسلم ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کے ایم سی گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں کے پی ٹی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں کے پی ٹی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں